
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ عامر خان نیازی کا ماتحت پروری کی طرف بڑا قدم۔
محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس فورس کے جوانوں کیلئیے ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا فری پہنچانے کیلئیے موبائل کنٹین کا انتظام کر دیا۔

پاک فوج کی طرز پر بنائی جانیوالی اس موبائل وین میں جہلم پولیس کے ڈیوٹی پر مامور جوان اے سی کے ٹھنڈے ماحول میں بیٹھ کر پنجاب حکومت کی طرف سے مہیا کیا گیا کھانا احسن طریقے سے نوش فرما سکیں گے۔
ڈی پی او جہلم کے اس ماتحت پرور اقدام پر جہلم پولیس کے جوانوں میں فرض شناسی کا ایک نیا ولولہ دیکھا جارھا ھے۔
ڈی پی او جہلم نے پولیس موبائل کنٹین میں بیٹھ کر ڈیوٹی پر مامور جوانوں کیساتھ بیٹھ کر نہ صرف کھانا کھایا بلکہ کھانے کے بہترین معیار کو تسلسل سے جاری رکھنے کے احکامات بھی جاری کئیے۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



