اہم خبریںجہلم

ضلع جہلم میں رواں سال کی تیسری پولیو مہم کا آغاز 22 اگست سے ہو رہا ہے جو کہ 28 اگست

ضلع جہلم میں رواں سال کی تیسری پولیو مہم کا آغاز 22 اگست سے ہو رہا ہے جو کہ 28 اگست تک جاری رہے گی،

اس دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کامران خان کی زیرصدرات منعقد ہوا ۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات، محکمہ پاپولیشن ،انفارمیشن ، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ میاں مظہر حیات نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، رواں مہم کے دوران پولیو ٹیموں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور پولیو ٹیموں کی ٹریننگ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم کی 56 یونین کونسلز میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، رواں مہم میں موبائل ٹیمز کو 808 سے بڑھا کر 1094 کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لیں گی۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You