
موسم برسات شجرکاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم میں شجرکاری کے حوالے سے آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کامران نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے پاکستان کو سرسبز بناہیں، انہوں نے کہا کہ انسانی بقا کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے، شہری زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ گلوبل وارمنگ جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ شہریوں پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جہلم سدھیر احمد مغل نے کہا کہ ضلع جہلم میں 18 جولائی سے شروع ہونے والی موسم برسات شجرکاری مہم میں 2 ماہ کے دوران 5 لاکھ 82 ہزار سے زائد پودے لگائے جانے کا ٹارگٹ ہے۔



