اہم خبریںجہلم

اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے قبضہ مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران دریائے

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی ہدایت پر

اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے قبضہ مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران دریائے جہلم کے کنارے محکمہ آبپاشی کی 6 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے، زمین کی کل مالیت 9 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر کہ اراضی کو محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری و نجی اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہ کیا جائے ،قبضہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والوں سے انتظامیہ سختی سے نپٹے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ میرٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے، جہاں سرکاری و نجی زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں ان کو ہر حال میں واگزار کروایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You