
شہید کانسٹیبل زین خالد کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، انچارج چوکیات، ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ میں تعینات پولیس دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل زین خالد کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ ڈھوک جمعہ جہلم (علاقہ تھانہ سول لائن) روانہ کردیا گیا۔
شہید کانسٹیبل زین خالد گزشتہ رات ڈیوٹی ختم کر کے جانب جہلم آ رہے تھے جو نامعلوم کار سوار کی ٹکر سے موقع پر شہید ہو گئے تھے۔
شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



