اہم خبریںپنجاب

جناب سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک ایک نظر جیل گارد میں تعینات 300 پولیس اہلکاروں

جناب سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک ایک نظر جیل گارد میں تعینات 300 پولیس اہلکاروں پر بھی ڈال دیں۔

آج سے سات سال پہلے راولپنڈی پولیس کے 300 اہلکاروں کو کار خاص ہونے کے الزام میں سزا کے طور پر اڈیالہ گارد بھیج دیا گیا یہ 300 اہلکار گذشتہ 7 سالوں سے پولیس لائن اور اڈیالہ میں تعینات ہیں سزا کی وجہ سے یہ اہلکار کسی تھانہ میں تعینات نہیں ہو سکتے۔
با وثوق ذرائع کے مطابق ان سزا یافتہ اہلکاروں میں ذیادہ تر اہلکاروں کو بلا وجہ ہی یہ رگڑا لگا دیا گیا جن پر کسی قسم کی کوئی کاری خاصی کا کوئی ثبوت موجود نہ تھا۔
سی پی او صاحب آج بھی راولپنڈی کے ہر تھانے میں ہر ایس ایچ او کے ساتھ ایک کار خاص موجود ہے میرے خیال میں 7 سال سے سزا یافتہ ان اہلکاروں کی لسٹ میں مزید اضافہ کریں یا اُنکو بھی آزاد کریں۔
اڈیالہ جیل گارد میں موجود اہلکاروں کا موجودہ سی پی او عمر سعید ملک سے بڑی اُمید کے ساتھ گذارش بھی ہے کہ ہمارے بارے میں سوچیں ہم نہ کردہ جُرم کی سزا پا رہے ہیں اور جو اس میں ملوث ہیں اُنکو کوئی پوچھنے والا نہیں .

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You