اہم خبریںبلوچستان

وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سےبھی بات کروں گا، گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔

واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کے علاوہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو بھی بند کیا جائے۔ غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ بھی مظاہرین کے مطالبات میں شامل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You