اہم خبریںپنجاب

ایئرریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ مختص کر دیئے: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء میں شامل کر لیا گیا، وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ایئرریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کر دیئے ۔

پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریسکیو ائیر ایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی-

عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ اس منصوبے سے مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے حادثات کے زخمیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے- انشاء اللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گا- اس منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا-

عثمان بزدار نے کہاکہ یہ خالص مفاد عامہ کا منصوبہ ہے، اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ پنجاب کو جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You