
باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
جہلم : 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات جہلم اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بجوالہ فاریسٹ میں 20 نومبر بروز ہفتہ میگا شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزراء ہوں گے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات شاہد رشید اعوان، کنزرویٹر محکمہ جنگلات ساجد قدوس، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سیمت دیگر افسران شرکت کریں گی۔ تقریب میں 8 ہزار سے زائد سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات اور مقامی افراد بھی شجرکاری میں حصہ لیں گے۔ تقریب میں 20 ہزار سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔
رپورٹ :چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



