
راولپنڈی : کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا منظم گینگ پکڑا گیا
ملزمان میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ، ملزمان زیادتی کی ویڈیوز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتے تھےایف آئی اے نے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والے بلیک میلنگ گینگ کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے نو عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ان ویڈیو بنانے والے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔گینگ ویڈیوز بنانے کے بعد لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا۔
گینگ میں مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے دو اہلکار بھی شامل تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی کی۔ٹیم نے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر ملزمان کو پکڑا۔لڑکی کی جانب سے درخواست میں کیا گیا کہ ملزم سبحان مختلف نمبرز سے فون کرکے نازیبا ویڈیوز بھجواتا۔
(جاری ہے)
ملزم نے فون کرکے مجھے اور میری دوست کو ملنے کے لیے کہا۔
درخواست میں بتایا گیا کہ ملزم ہمیں گاڑی پر بٹھا کر ایک دوست عدنان کے گھر لے گیا۔جہاں ملزم اور اس کے دوست نے ہم سے زیادتی کی۔لڑکی کے مطابق ملزمان نے بعد میں اپنے ایک دوست مانی کو بھی بلایا۔مانی اپنے دو دوستوں کے ساتھ آدھے گھنٹے کے بعد وہاں پہنچا۔مانی کے دوست پنجاب پولیس کے یونیفارم میں تھے۔ملزم لڑکی سے 5 لاکھ روپے کا تقاضا کرتا تھا اور پیسے نہ دینے پر ویڈیوز والدین کو دینے کی دھکی دیتا تھا۔
ملزم کے ساتھ رضوان علی اور یاسر یونیفارم میں آئے تھے۔ ملزم رضوان علی پولیس اسٹیشن چونتر میں ہیڈ کانسٹیبل ہے۔دونوں نے لڑکیوں سے زیادتی کی اور 50 ہزار روپے مانگے۔امتیاز نامی ملزم نے جنسی زیادتی کے لیے گینگ کو گھر دراہم کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی : ( افتخار خٹک )



