
باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم : پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جہلم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں محکمہ صحت،تعلیم، اطلاعات کے ضلعی سربراہان، علماء کرام اور ایف۔پی۔اے۔پی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر بابر ظہیر نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں، مانع حمل ادویات کی فراہمی اور آگاہی سیشنز کے انعقاد بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ جہلم کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور تمام متعلقہ محکموں بالخصوص صحت، تعلیم اور اطلاعات کے تعاون کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے محکمہ بہبود آبادی جہلم کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا جب تک اسکی آبادی اور وسائل میں توازن نہ ہو اور تربیت یافتہ نوجوان طبقہ پیداواری سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا نہ کرے اور تمام محکموں بالخصوص محکمہ بہبود آبادی کو ہدایت کی کہ کمیونٹی کی سطح پر ان علاقوں پر توجہ اور وسائل مرکوز کئے جائیں جہاں پر سہولیات کا فقدان ہے آپ نے اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ جاتی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ ضلع جہلم اپنی کارکردگی کے لحاظ سے دیگر اضلاع کے لیے ایک قابل تقلید مثال بن سکے۔
رپورٹ:دانش شاہ کرائم رپورٹر جہلم



