اہم خبریںسوہاوہ

جہلم : تہذیب وثقافت کے فروغ کے لیے ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور ضلعی انتظامیہ

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم : تہذیب وثقافت کے فروغ کے لیے ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام غازیوٹ تحصیل سوہاوہ میں رنگارنگ ثقافتی و تفریحی میلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت آصف محمود، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ تھے۔ اس کے علاؤہ پی ٹی آئی صدر چوہدری زاہد، فواد اکرم اعوان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن سمیت علاقے کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ میلے میں روایتی بیل دوڑ کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں پہلی پانچ پوزیشنز حاصل کرنے والے بیل مالکان کو نقدی رقوم اور موٹر سائیکل انعام میں دی گئی۔ اس موقع پر مشیر سیاحت آصف محمود نے کہا کہ علاقے کی ثقافت کے فروغ کے لیے اس طرح کے ایونٹس بہت ضروری ہیں، یہ بہت خوبصورت علاقہ ہے جس کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ اس علاقے کی ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، اس طرح کے ایونٹس کا مقصد علاقے کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنا اور سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلے کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت کے آئینہ دار ہوتے ہیں، ملکی ہم آہنگی کے لیے ثقافتی میلوں کی اہمیت ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی کھیلوں کے مقابلے سے آپس میں بھائی چارے اور محبت کی فضا بھی قائم ہوتی ہے۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You