اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن تحریک کی خبروں میں زندہ رہنے کےعلاوہ کوئی حیثیت نہیں: فوادچودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف اپوزیشن کی تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے سوا کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ، ان کے پاس نہ کوئی لیڈر اور نہ ہی کوئی پروگرام ہے۔ کوئی ایک ڈویژن کی تو کوئی 3 ڈویژن کی پارٹی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں میں بھرپور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پی ڈی ایم اعلامیہ کے مطابق مرکزی قیادت کی سربراہی میں 13 نومبر کو کراچی اور 17 نومبر کو کوئٹہ، 20 نومبر کو پشاور میں سڑکوں پر نکلنے کافیصلہ کیا جبکہ آخری ریلی لاہور میں ہوگی جس کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You