اہم خبریںپاکستان

ملک میں افراتفری پھیلی ، حکومتی مشینری صورتحال سے بالکل لاعلم ہے: شہباز

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لیگی صدر نے کہا کہ وفاقی وزراء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں، وزرا میں سے ایک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کالعدم تنظیم کے ساتھ 2020 کے معاہدے سے لاعلم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے جبکہ قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، یہی عمرا ن خان کے نئے پاکستان کا طرز حکومت ہے، اس حکومت کی حالت کا اندازہ لگائیں جس کا وزیراعظم کہتا ہے اس نے ٹی وی پر روپے کی قدر میں کمی کی خبر سنی، موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں، ملک آٹو پائلٹ پر ہے کیونکہ بد قسمتی سے ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You