اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی : تھانہ صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، اندھا قتل ٹریس، سگی بہن کو قتل کرنے والے قاتل02

راولپنڈی : تھانہ صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، اندھا قتل ٹریس، سگی بہن کو قتل کرنے والے قاتل02 بھائی گرفتار، ملزمان نے ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدواہ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے سگی بہن کو قتل کرنے والے قاتل بھائیوں محمد عمران اور بلا ل کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے نا چاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ (ک)کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بڑے بھائی محمد رمضان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف جون2019 تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا،تفتیش پر مامور ٹیم نے مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزم کے بھائیوں سے تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس نے ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم جتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You