پنجاب

لاھور۔۔۔۔آئی جی پنجاب انعام غنی کی سابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے اعزاز

لاھور۔۔۔۔آئی جی پنجاب انعام غنی کی سابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے اعزاز میں سی پی او میں الوداعی تقریب

کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے بطور آئی جی پنجاب اپنے دو نوں ادوار میں بہتر ین پالیسیوں سے محکمے کی عزت وقار میں اضافہ کیا۔ آئی جی پنجاب

سنٹرل پولیس آفس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، محکمہ پولیس کیلئے میری خدمات ہمیشہ دستیاب رہینگی۔ کیپٹن (ر) عارف نواز خان
لاہور26اگست -انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ کیپٹن (ر) عارف نواز خان ان چند خوش قسمت پولیس افسران میں شامل ہیں جنہیں دو بار پنجاب پولیس کی سربراہی کا موقع میسر آیا اور دونوں ادوار میں بطور آئی جی پنجاب انہوں نے بہترین انتظامی صلاحیتوں، پالیسی سازی اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنا کر محکمہ پولیس کی عزت و وقار میں اضافہ کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے بہترین قائدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف ہر چیلنج کا احسن طریقے سے سامنا کیا بلکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے متعدد پراجیکٹس کامیابی سے شروع کئے جبکہ اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے کئے گئے شاندار اقدامات کی بدولت انہیں فورس میں بھی انتہائی عزت و تکریم سے نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا کیرئیر نوجوان پولیس آفیسرز کیلئے روشن مثال ہے اور مجھے انکی انڈر کمانڈ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ محکمہ پولیس ریٹائر ہونے والے تمام افسران واہلکاروں کا گھر ہے جہاں انہیں ہمیشہ عزت و تکریم سے نوازا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ریٹائرمنٹ کے مناسبت سے سجائی گئی الوداعی اعزازی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی ریلوے پولیس،کیپٹن (ر) عارف نواز خان اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد 27اگست کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
دوران تقریب آئی جی ریلوے پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے عزت افزائی پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں اور محکمہ پولیس کیلئے میری خدمات ہمیشہ دستیاب رہیں گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میں اپنے سینئر اور جونیئر افسران اور سٹاف کا مشکور ہیں جن کی سپورٹ، ان تھک محنت اور ٹیم ورک سے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے متعدد پراجیکٹس لانچ کئے۔ انہوں نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے مزیدکہا کہ آج کے دن میں نہایت مسرت محسوس کر رہا ہوں کہ اپنی محکمانہ سروس پوری کرکے ریٹائر ہونے جا رہا ہوں اور اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ انہوں نے مجھے طویل سروس کے دوران پیشہ ورانہ کیرئیر کے ہر چیلنج میں سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مزید چیلنجنگ ہے اور پنجاب پولیس کے افسران کو اپنی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ محنت اور خلوص نیت سے ادا کرنا ہونگی کیونکہ آنے والے وقت کا تقاضہ یہی ہے لہذا میں امید کرتا ہوں کہ پنجاب پولیس کے فرض شناس اور بہادر افسران و اہلکار ہمیشہ کی طرح عوام کی جان و مال کے تحفظ میں پہلے سے بڑھ کر خدمات سر انجام دیں گے۔ دوران تقریب سنٹرل پولیس آفس کے تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز نے بھی کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیاجبکہ تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے کیپٹن (ر) عارف نواز خان کو یادگاری سووینئیر بھی دیا۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You