
(شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں 20 محرم الحرام کیٹگری A کے جلوس جہلم ٹاہلیانوالہ کے سیکورٹی پلان کا اجراء)
تفصیلات کے مطابق:
20محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ذوالجناح کا لائسنسی جلوس بوقت 2 بجے دن بر مکان فخر عباس ولد بشیر حیدری کے گھر سے زیر قیادت فخر عباس برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مکان ازان فخر عباس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی سپرویثرن سرکل آفیسر محمود احمد شاہ DSP صدر سر انجام دیں گے۔جلوس ڈیوٹی پر مسلح جوانوں کے علاوہ سفید پارچات میں بھی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔جلوس کے روٹ میں آنے والے بلند و بالا مقامات پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔جلوس کی نگرانی بذریعہ CCTV، ڈرون کیمرہ جات اور ویڈیو ریکارڈنگ کی مدد سے کی جائے گی۔جلوس کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا۔جلوس پر باڈی سرچ کے لیے تربیت یافتہ والنٹیئرز تعینات کیے گئے ہیں۔جلوس کے روٹ سے 300 گز کے فاصلہ پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹریفک ڈائیورشن کا الگ پلان جاری کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بھی کنٹرول کیا جا سکے۔جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے بھی سٹینڈ ٹو کیے گئے ہیں۔وائرلیس بیس سٹیشنز کے ذریعے جلوس کے آغاز و اختتام تک مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ایلیٹ سیکشنز محافظ سکواڈ اور Qrf کی ٹیمز پٹرولنگ حالت میں رہیں گے۔سپیشل پکٹنگ کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی اور کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے تمام روٹ کی ٹیکنیکل سویپنگ کروائی جائے گی۔جلوس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 جہلم، فائز برگیڈ، ٹی ایم اے کے عملہ کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔جہلم پولیس ضلع ہذا میں منعقد ہونے والے تمام مجالس و جلوسوں پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



