جہلم 14 اگست جشنِ آزادی کے پر مسرت موقع پر ضلع ہذا کی مرکزی تقریب کا انعقاد ضلع کونسل ہال جہلم میں منعقد کی گئی

تقریب میں شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، راؤ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر جہلم،چوہدری فرخ الطاف ایم این اے، میڈم سبرینہ جاوید ایم پی اے اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سول سائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تقریب کے آغاز سے قبل صبح 8:58منٹ پر سائرن بجایا گیا 2 منٹ کی خاموشی اختیار کے بعد پرچم کشائی کی گئی
اس موقع پر جہلم پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ایلیٹ فورس کمانڈو کے دستے نے بھی کی سلامی پیش کرتے ہوۓ چبوترے کے سامنے سے گزرے
اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گۓ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جو آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اپنے دست مبارک سے پودا لگایا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



