کالم/مضامین

منائیں خوشیاں آزادی کی ۔ ۔ ۔ شُکر رب کا ادا کرکے

ہے دیکھو نہ جانے کیسا

وطن کی میرے،

مٹی میں جادو

کِھلتے گلاب،

بِن مُرجھائے

دیتے رہتے ہیں خوشبو

پہاڑ اور دریا،

کھیت اور فضائیں

تمام نعمتوں سے نوازا ہے رب نے

یہاں بِن مانگے پوری،

ہوجاتی ہیں دعائیں

خواب تھا اقبال کا،

دی تعبیر جس کو قائد نے

یکجا ہوئی ہرزُباں،

اُس نعرے کی تائید میں

جو تھا کہ،

لے کر رہیں گے پاکستان

جو ہے کہ،

جیتا رہے پاکستان

شہیدوں کے لہو کی،

اس کے رنگوں میں ہے لالی

دربارِ خدا سے لوٹتی ہے،

نہ کوئی دعا خالی

مٹا ہے نہ مٹے گا،

میری ارضِ پاک کا وجود

یہ رگوں میں ہے دوڑتا،

یہ دلوں میں ہے محفوظ

رب تجھے رکھے آباد

پاکستان۔۔۔ زندہ باد

***

شاعرِامن

کاشف شمیم صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You