
گجرات پولیس تھانہ گلیانہ نے اپنی 14 سالہ سالی کو زبردستی جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے والاملزم 12گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کی بہن نے پولیس کی اطلاع دی کہ اس کی بہن کی شادی ایک سال قبل ملزم راجہ ضیغم سکنہ چھنی جرالاں حال مقیم گلیانہ کے ساتھ ہوئی۔جن کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کی دیکھ بھال کے لئے اس کی چھوٹی بہن انکے گھرگئ تھی۔مورخہ 10.08.21کو میری چھوٹی بہن نے مجھے بتلایا کہ اسکے بہنوئی راجہ ضیغم نے اسکے ساتھ ذبر دستی زنا کیا ہے۔اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ SIعدنان شہزاد نے فوری طور پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ملزم راجہ ضیغم ولد راجہ صغیر سکنہ گلیانہ کو 12گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔جس کی مزید تفتیش جاری ہے
رپورٹ:چوہدری فیصل گجرات



