اہم خبریںپنجاب

دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، متعدد دیہات زیر آب

چنیوٹ: دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے پانی کی سطح 1 لاکھ پچیس ہزار کیوسک تک پہنچ گئی، متعدد دیہات زیرآب آ گئے، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی۔

دریائے چناب کے مقام سے 1 لاکھ پچیس ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ سیلابی پانی موضع ساہمل، تاجہ دا کوٹ، دربار میاں مجنون سمیت متعدد دیہات زیر آب آگئے۔

سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئے۔ کسانوں کو شدید نقصان، متاثرہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کوئی امدادی کاروائیاں شروع نہیں کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You