اہم خبریںپنڈدادنخان

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ للہ جہلم کا سرپرائز

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ للہ جہلم کا سرپرائز وزٹ

تفصیلات کے مطابق:
امروز عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے تھانہ پنڈدادنخان اور بعد ازاں تھانہ للہ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل نے استقبال کیا۔ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران تھانہ جات بھی موجود تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے دوران وزٹ تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک،دفتر آفیسر مہتمم تھانہ، محرر روم، بارک کانسٹیبلان ، کمرہ جات تفتیشی افسران، حوالات تھانہ، پولیس میس اور پولیس تھانہ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس اور تھانہ جات میں نصب شدہ CCTV کیمراز کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے انسپکشن کے دوران تھانہ جات کا ریکارڈ، کرائم رجسٹرز اور تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیا اور اس بابت تھانہ جات کے انسپکشن رجسٹرز پر نوٹ دیا.

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کر کے میرٹ پر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی ، خدمت خلق اور تحفظ جیسے اشعار کو اپناتے ہوئے اپنی ضلع کی عوام الناس کی دادرسی کو یقینی بنائیں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You