پنجاب

راولپنڈی : ریلوے پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے 37 لاکھ روپے مالیت کی نقدی

راولپنڈی : ریلوے پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے 37 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل سمیت گھر سے ناراض ہو کر آنے والی دو نوجوان لڑکیوں کو والدین کے حوالے کر دیا۔

منڈی احمد آباد اوکاڑہ کی رہائشی دونوں لڑکیاں جو ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر موجود تھیں جن کو SHO عمران عباس منہاس نے لیڈی پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا

بعد ازاں SP ریلوے راولپنڈی ریاض احمد بوسال کی ہدایت کے مطابق ان کے پاس موجود 1 لاکھ روپے ، 35 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات اور 3 موبائل فونز سمیت والدین کے حوالے کر دیا

لڑکیوں کے والدین نے ریلوے پولیس کی اس فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You