
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.99 ہے۔
اس وقت جہلم میں 7 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے.
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 103794 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2376 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اب تک کل 2302 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔
کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 42230 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 895 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.27 ہے۔
جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔
اب تک 2864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 226,539 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم
رپورٹ:احمد رضا جہلم



