اہم خبریںجہلم

پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں عیدالاضحٰی کا جامع سیکورٹی پلان

1۔شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں عیدالاضحٰی کا جامع سیکورٹی پلان جاری کیا جا چکا ہے۔

2۔عیدالاضحٰی کے موقع پر ضلع ہذا میں کل511 جامع مساجد، 10 امام بارگاہوں، 05 کھلے مقامات اور 05 احمدیہ عبادت گاہوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی بائے نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

3۔عیدالاضحٰی کے موقع پر ضلع ہذا کے 320 سیکورٹی اہلکار جبکہ 1000 رضا کاروں کی ضلع ہذا کی مختلف جامع مساجد /عبادت گاہوں پر ڈیوٹیز تعینات کی گی ہے۔

4۔ضلع ہذا میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 04 سپروائزری آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں جو اپنے اپنے سرکل میں جملہ انتطامات کی براہ راست سپرویژن سرانجام دیں گے۔

5۔ SHO,s ضلع ہذا تمام جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کریں گے اور ان کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریف کریں گے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کریں گے۔

6۔مساجد /عبادگاہوں پر بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور CCTV کیمرہ جات چیکنگ کو موثر اور فعال بنایا جائے گا۔

7۔مساجد /عبادت گاہوں کے ارد گرد پٹرولنگ موبائلز، محافظ سکواڈ ز، ایلیٹ سیکشن اور QRF سیکشنز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو گشت کناں رہیں گے جو کہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھیں گے۔

8۔علاوہ ازیں عیدالاضحٰی کے موقع پر خصوصی پکٹس/ناکہ بندی پوائنٹس پر بھی ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

9۔جملہ افسران و ملازمین کو دوارن ڈیوٹی عوام الناس سے حسن اخلاق اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کے بھی احکامات جاری کیے۔

10۔ضلع ہذا میں امن و امان کو برقرار رکھنا، عوام الناس کی جان عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ضلع جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You