
راولپنڈی ریس کورس پولیس کی کاروائی، خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار،
ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے سی پی او نے پوٹھوہار ڈویژن پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے تھے
گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اورپولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی
فائرنگ کی کوشش کے دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ پولیس
ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس
ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیاپرس بھی بر آمدکر لیا گیا،
ملزم سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے، پولیس
ملزم کی گرفتاری پر سی پی او کی ایس پی پوٹھوہار اور ریس کورس پولیس کو شاباش
راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سر گرمِ عمل ہے
شہریوں خصوصاً خواتین کا استحصال ناقابل برداشت ہے،جس کے انسداد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



