عنوان:آئی ایس آئی کے متعلق پوچھتے ہیں تو میرا جواب

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان:آئی ایس آئی کے متعلق پوچھتے ہیں تو میرا جواب ۔۔۔!!
کبھی کھبار جب مجھ سے آئی ایس آئی کے متعلق پوچھتے ہیں کہ پاکستان کی آئی ایس آئی اتنی تیز کیسے ہے؟ تو میں انہیں جواب میں کہتا ھوں کہ میرا ایمان ہے کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان حضور پاک صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا تحفہ مبارک ہے اور یہ دینِ اسلام کا عالیشان مضبوط ترین قلعہ بھی ہے اور جب اس پر کوئی مصیبت آتی تو میرے حضور پاک صلی الله علیہ وآلہ وسلم ہمیں کوئی اشارہ فرما دیتے اور ہم دشمنوں کی چالوں سے پہلے اُن تک جا پہنچتے بیں۔ بیشک الله پاک اور پیارے آقا صلی الله علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین ہمارے ساتھ ہیں اُن کی مدد ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہے تو پاکستانیوں کو بتاتا چلوں کہ آئی ایس آئی کسی طرح سے کرپٹ نہیں۔ کہنے والے نے پھر مجھ سے کہا کہ آئی ایس آئی کبھی اپنا منہ نہیں کھولتی تو میں نے مسکرا کر جواب دیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا کسی بھی فورسز کا بندہ اپنا کبھی مُلک کے لئے دشمنان کے سامنے منہ نہیں کھولتا چاہے وہ شہید ہی کیوں نہ ھوجائے۔ آئی ایس آئی تو الله پاک کا ایک راز ہے اور مجھے یہ یقین ہے اور ہونا بھی چاہئے کہ جب ہم شہید ہوتے ہیں تو حضور پاک صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں اور آپ صلی الله علیہ وسلم ہم پر فخر کرتے ہیں کہ میرے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے محافظ میں تم سے بہت خوش ہوں تو اس سے بڑھ کر اور کیا چائیے انعام چاہئے اور دنیا میں ہمیشہ زندہ میں شُمار ہوتا ہوں. یہی دینِ اسلام کی طاقت ہے کہ ایک عام انسان کو اِتنا بڑے بلند درجے پر پہنچا دیا جاتا ھے۔
دینِ اسلام زندہ باد ۔۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد آئی ایس آئی زِندہ باد
کالمکار: جاوید صدیقی


