اہم خبریںکرائمز

لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

لاہور: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار سمیت 14 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکہ جوہر ٹاون میں واقع احسان ممتاز ہسپتال کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ کئی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ تباہ ہو گیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے ایک گھر بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

بم ڈسپوزایبل سکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا، ماہرین دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں، تحقیقات کے بعد وجوہات سامنے آئیں گی۔ سی سی پی او لاہور کا جانی نقصان سے متعلق کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی، وزیراعلی نے جناح ہسپتال اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے علاج معالجے کا جائزہ لینے کیلئے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You