اہم خبریںبزنس

حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا

کراچی: حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 9.29 سے بڑھاکر9.35 فیصد اور ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 8.64 سے بڑھاکر 8.76 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.14 سے بڑھاکر 7.20 فیصد کردی گئی جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ بہبود، پنشنرز ، شہداء فیملی سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شرح منافع میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا گیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You