اہم خبریںجہلم

جہلم : کورونا وائرس سے بچاﺅ کا واحد حل ویکسینیشن ہے، ہر فرد کو چاہیے کہ وہ بلاخوف و خطر ویکسین

جہلم : کورونا وائرس سے بچاﺅ کا واحد حل ویکسینیشن ہے، ہر فرد کو چاہیے کہ وہ بلاخوف و خطر ویکسین ضرور لگوائے،

سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف پراپگنڈہ نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ افسوسناک بھی جو انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، جب تک پاکستان کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین نہیں لگائی جاتی تب تک کورونا پھیلنے کا خطرہ برقرار رہے گا۔ یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا مقصد عوام میں ویکسین سے متعلقہ شکوک و شبہات کا خاتمہ کرنا تھا- سیمینار کا اہتمام محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا۔ جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کی جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر حیات،سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی – ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا کہ ویکسین کے کوئی سائیڈ ایفکٹ سامنے نہیں آئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ تمام لوگ اپنے دائرہ کار میں ویکسین کی اہمیت سے عوام کو روشناس کروائیں۔ اپنے پیاروں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا بھی خطرہ ہے اس لیے اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ صفائی سے دونوں بیماریوں میں کمی لائی جا سکتی ہے، اس لیے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا تاکہ کورونا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کو شکست دی جا سکے۔

رپورٹ: چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You