اہم خبریںجہلم

ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122کی جانب سے ضلع جہلم میں گلوبل

جہلم : ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122کی جانب سے ضلع جہلم میں گلوبل روڈ سیفٹی ویک منایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ریسکیو 1122 کے آفس جی ٹی روڈ میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی، ریسکیو آفیسرز، موٹروے پولیس آفیسرز اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ، وولنٹیئرز اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہم سب کا معاشرتی فرض ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ روڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کریں اور والدین کو چاہیے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ لیں کے دیں اور موٹر سائیکل پر گھر سے نکلتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہلم میں روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا ریسکیو 1122 معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے اور روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کر کے ہم روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع کو کم کر سکتے ہیں۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ، سائیڈ مرر کے استعمال کو یقینی بنائیں،رواں ماہ جہلم میں روڈ پر حادثات کی تعداد 200 سے زائد ہے۔جس میں اکثریت موٹر سائیکل سواروں کی ہے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم پاور ڈی ایس پی موٹر وے اور پحمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے پمفلٹ اور فری ہیلمٹ بھی تقسیم کیے۔ فری ہیلمیٹ نجی تنظیم حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے تقسیم کئے گئے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You