اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا گورنمنٹ کمپریہنسو سکول جہلم میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا گورنمنٹ کمپریہنسو سکول جہلم میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ۔

وہاں پر ڈاکٹر و عملے کی حاضری،صفائی ستھرائی،شہریوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنے ویکسی نیشن سنٹر میں آنے والے شہریوں کے ریکارڈ کا خود معائنہ کیا اور ویکسی نیشن کے سٹاک کو بھی چیک کیا اور ویکسی نیشن کے لیے آنے والے شہریوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ ضلع بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو کورونا جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔ شہری حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ضلع بھر میں قائم کردہ ویکسی نیشن سنٹرز میں آنے والے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You