انٹرنیشنلاہم خبریں

بل گیٹس اور ملینڈا کا 27 سالہ رفاقت کے بعد ٹویٹر پر طلاق کا اعلان

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے ستائیس سالہ رفاقت کے بعد ٹویٹر پر طلاق کا اعلان کر دیا۔ دونوں کی شادی 27 سال برقرار رہی۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی بیوی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تین بچوں کو پروان چڑھایا لیکن مزید اکٹھے نہیں چل سکتے، بہت سوچ بچار کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں بل ملینڈا فاؤنڈیشن میں مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔ دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔

بل گیٹس اور ملینڈا کی پہلی ملاقات 1980 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں ملازمت کا آغاز کیا، دونوں کی مشترکہ کمپنی مائیکرو سافٹ کے اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ امریکی بزنس مین بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You