بھوتہ کے قریب ٹریفک حادثہ،کار کی زد میں آکر ظفر اقبال سکنہ دولت نگر جاں بحق،شمریز شدید

بھوتہ کے قریب ٹریفک حادثہ،کار کی زد میں آکر ظفر اقبال سکنہ دولت نگر جاں بحق،شمریز شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جان کی بازی ہار گیا

جمپ لگنے سے ظفر اقبال موٹرسائیکل سے گر گیا اور پیچھے سے آنے والی کار کے نیچے آکر کچلا گیا،نامعلوم کار سوارموقع سے فرا ر ہوگئے ،ذرائع
کوٹلہ ارب علی خان : تھانہ ککرالی ک گاﺅں بھوتہ کے قریب جمپ بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار پیچھے سے آنے والی کار کی زد میں آگئے جس سے 70سالہ ظفر اقبال ولد سردار خان قوم راجپوت ساکن دولت نگر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھتیجاشمریز اختر عمر 35 سال شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کی ایمبولینس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر فوت شد اور زخمی کورورل ہیلتھ سنٹر دولت نگر ریفر کیا جو کہ بعد ازاں نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل شمریز اختر چلا رہا تھااور ظفر اقبال پیچھے بیٹھا ہوا تھا جمپ لگنے سے ظفر اقبال موٹرسائیکل سے گر گیا اور پیچھے سے آنے والی کار کے نیچے آکر کچلا گیا حادثے کے بعدنامعلوم کار سوارموقع سے فرا ر ہوگئے
کوٹلہ ارب علی خان(رپورٹ چوہدری فیصل گجر+چوہدری عادل پرویز)



