اہم خبریںگجرات

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہر انصر حیات نے کہا ضلع بھر 128 مہنگی و جعلی کھاد فروخت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہر انصر حیات نے کہا ضلع بھر 128 مہنگی و جعلی کھاد فروخت کرنے والے افراد کو 8 لاک 33 ہرزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا

مہنگی و جعلی کھاد زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جدید مشنیری 50 فی صد سبسڈی پر فراہم کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایڈوائزری کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رضوان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود و دیگر افسران سمیت کسان نمائندوں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہر انصر حیات نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں گندم و دھان کی کاشت کے لئے جدید زرعی آلات سبسڈی فراہم کئے جارہے ہیں اسی طرح پانی کی بچت کے لئے لیزر لینڈ لیولر بھی سبسڈی پر دئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کھادوں کی زائد قیمت وصول کرنے والوں اور جعلی کھادیں تیار کرنیوالوں کے خلاف بھی موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ اے ڈی سی جنرل مہر انصر حیات نے کہا کہ ضلع بھر میں لائیو سٹاک کی بہتری پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے او ر ابتک 638250 بڑے 232900 چھوٹے جانوروں اور 386000 پولٹری یونٹس کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، موبائل ویٹرنری کلینک بھی ضلع بھر میں خدمات فراہم کر رہی ہیں، انہوں نے واٹر مینجمنٹ، زرعی کیمیا دان اور دیگر ملحقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کیطرف سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You