اہم خبریںدلچسپ و عجیب

جونا گڑھ ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بھارت نے غیر قانونی قبضہ جمایا: نواب جہانگیر خانجی

اسلام آباد: نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خانجی نے کہا ہے کہ 1947 میں ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا اور جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا، اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔

نواب آف جونا گڑھ نے قابض بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ محمد جہانگیر خانجی نے کہا کہ ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، بھارت نے قبضے کے بعد جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا، اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔

قابض بھارت کا اصل چہرہ ایک با رپھر بے نقاب، نواب آف جونا گڑھ ریاست کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے پُرعزم، تقسیم ہندوستان کے طے شدہ فارمولے پر بھارت نے شب خون مارا۔

نواب آف جونا گڑھ نے کہا کہ پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ان کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی تاہم اب یہ عَلَم ریاست جوناگڑھ کے نوجوانوں کو اٹھانا ہوگا۔

نواب آف جونا گڑھ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی ریاست پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You