اہم خبریںپنجاب

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا دورہ

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا دورہ۔

راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بارش پانی کو محفوظ کرکے زیر پانی کی سطح بلند کرنے کے لئے ‘رین واٹر ہارویسٹنگ’ سسٹم بنایا جا رہا ہے جو کہ رواں ماہ میں مکمل ہو جائیگا جس کے بعد آر ایم سی پنجاب بھر میں سرکاری محکموں کے لئے مثال بن جائیگا۔

کمشنر آفس راولپنڈی میں بھی ‘رین ہارویسٹنگ سسٹم’ بنایا جائیگا جس کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے دیگر سرکاری محکموں اور رائیویٹ اداروں کو بھی اس سسٹم کی طرف راغب کیا جائیگا۔

اجلاس میں چیف آفیسر آر ایم سی علی عباس بخاری اور دیگر متعلقہ حکام بھی مو جود تھے۔

کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ ‘رین واٹر ہارویسٹنگ’ ایک کم لاگت سسٹم ہے اور آر ایم سی میں بننے والے اس سسٹم کی لاگت ساڑھے تین لاکھ روپے ہے مگر اس کی افادیت بہت زیادہ ہے کیونکہ بارش کا پانی نالوں میں ضائع ہونے کی بجائے زیر زمین جاکر واٹر ٹیبل کو ریچارج کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایم سی کی عمارت کے سب سے نشیبی جگہ میں ایک سات فٹ گہرا ٹینک کھودا گیا ہے جس میں ریت اور پتھر موجود ہیں اور آر ایم سی کی چھت پر جمع ہونے والا بارش پانی اس ٹینک میں اکھٹا ہوگا جس سے یہ 150سے 200فٹ گہرے چھ انچ بورنگ پائپ سے ہوتا ہوا واٹر ٹیبل میں شامل ہو جائیگا۔

آر ایم سی کے عملہ کیلئے فلیٹس بھی بنائے جا رہے ہیں اور اس منصوبہ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس منصوبہ کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

آر ایم سی کے فیلڈ سٹاف کیلئے موٹر سائیکل سکیم بنائی جا رہی ہے جس کی تحت کم مارک اپ پر اور آسان اقساط پر ان کو موٹر سائیکل دیئے جائیں گے اور اقساط مکمل ہونے کے بعد یہ موٹر سائیکل ان کی ملکیت ہونگے۔

راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ملکیت دکانوں اور فلیٹس کی نیلامی کا تیسرا مرحلہ 18مارچ کو شروع کیاجائے گا اور پہلے دو مراحل کی طرح یہ بھی مکمل طور پر شفاف ہو گا۔

راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی آمدن میں تاریخی اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے ریوایزڈ بجٹ بھی منظور کیا گیا ہے۔

قبل ازیں انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں زیر تعمیر رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم، پبلک سیکرٹریٹ کی بحالی اور ملازمکن کےلئے زیر تعمیر فلیٹس کا بھی معائنہ کیا۔

رپورٹ:سید یوسف شاہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You