
وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ضلع میں 15میاواکی جنگلات اگائے جائیں گے،
مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والے درختوں کی افزائش کیلئے سرکاری او ر پرائیویٹ سطح پر گھروں، دفاتر، کاروباری مراکز میں نرسریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی،فوکل پرسن /اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین خاں، اسسٹنٹ کمشنرز سلمان ظفر، خالد عباس، احسن ممتاز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر ذیشان، سرکاری محکموں کے سربراہان اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز اپنے زیر انتظام علاقوں میں ایک ایک میاواکی جنگل اگائیں گے اسی طرح ایجوکیشن، ہیلتھ، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ بھی شجرکاری کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ سرکاری افسران اپنے دفاتر، گھروں میں خالی پلاٹس پر خوبصورت نرسریاں لگائیں، اسی طرح بزنس کمیونٹی سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی فیکٹری یا دفتر کے لان میں چند مرلے جگہ نرسری کیلئے وقف کریں جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں بڑے گھروں کے مالکان سے کہا جائے گا
کہ وہ بھی اپنے لان میں چھوٹی نرسری بنائیں اور یہاں مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والے پودے اگا کر اپنے گرد و پیش ایسے افراد جو شجر کاری سے دلچسپی رکھتے ہوں ان میں تقسیم کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



