اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر چیک پوسٹ کےقریب دھماکا، ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر چیک پوسٹ کےقریب دھماکے کے باعث ایف سی کا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مغربی پاس جبل نور کے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ سے کچھ فاصلے پر اس وقت موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا ،جب وہاں سے ایف سی کا قافلہ گزررہاتھا، دھماکے نتیجے میں ایک ایف سی کاایک سپاہی افراسیاب شہید جبکہ دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکےسے علاقے میں خوب وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے طلب کرلیا، جس نے موقع پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کئے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق موٹرسائیکل میں نصب بم کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایاگیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You