اہم خبریںپاکستان

ایم پی ایز کا پیسے لیکر ووٹ بیچنے کا معاملہ، وزیراعظم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2018 ایم پی ایز کی ویڈیو کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنا دی۔

وزیر اعظم آفس نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کی ویڈیو کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شامل ہوں گے۔ کمیٹی ویڈیو سے متعلق تفصیلی رپورٹ ایک ماہ میں وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی ملوث افراد کے خلاف فوجداری اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی سے متعلق تجاویز دے گی۔

یاد رہے سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ ویڈیو میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے کئے گئے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You