اہم خبریںپاکستان

سینیٹ الیکشن مارچ میں ہونگے، اگلے ماہ کی دو، تین اور چار تاریخ تجویز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے شیڈول تیار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں اگلے ماہ کی دو، تین اور چار تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول حتمی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کرانے کے لئے مارچ کی تین مختلف تاریخیں تجویز کی ہیں۔

انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی کا عمل فوری طور پر شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات فروری میں کرانے کی کوشش کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You