اہم خبریںپاکستان

بزدل بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنا ڈالا، دو بزرگ زخمی

راولپنڈی: بھارت کی بزدل دشمن فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دانستہ طور پر شہری آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا، اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں دو بزرگ شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بروہ اور خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بزرگ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے اب تک بھارتی فورسز 38 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You