اہم خبریںپاکستان

مریم نے وزیراعظم پر بے جا تنقید کر کے اپنا وتیرہ نہیں بدلا: فردوس عاشق اعوان

لاہور: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں، وزیراعظم پر بے جا تنقید کر کے انہوں نے اپنا وطیرہ نہیں بدلا، وزیراعظم ملکی مفاد کیلئے کام کرنے میں پُرعزم ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں شہدا کے لواحقین مریم اوربلاول سے پی ڈی ایم آستین میں چھپے سانپ کا ضرور پوچھیں جنہوں نے انتہا پسندی، دہشت گردی کی سوچ پروان چڑھانے میں کردار ادا کیا۔ ن لیگ لاشوں پرسیاست چمکانےکی پرانی عادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا یقین دلانا ہے، عام آدمی کیلئے روزمرہ اشیا کی دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، یوٹیلیٹی اسٹور عام شہری کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا ضامن ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You