اہم خبریںپاکستان

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کاامکان

اسلام آباد: فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کاامکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کیلئے بجلی 57 پیسے فی یونٹ اور نومبر کے لئے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اکتوبر میں بجلی کی پیدواری لاگت 4روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ تھی، نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے42 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 48 پیسے فی یونٹ تھی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You