انٹرنیشنلاہم خبریں

اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پا گئی

کابل: (ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی اور انکے حریف عبد اللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پاگئی جس کی کاپی افغان میڈیا نے جاری کردی۔

افغان خبر رساں ادارے پر جاری دستاویزات کے مطابق عبد اللہ عبداللہ قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ہونگے جو صدارت کے بعد دوسرا بڑا سیاسی عہدہ تصور ہوگا۔

قومی مفاہمتی کونسل طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی رہنمائی کرے گی جبکہ افغان کابینہ میں عبد اللہ عبداللہ اور اشرف غنی دونوں پچاس فیصد کے حصہ دار ہونگے۔

یاد رہے کہ عبداللہ عبد اللہ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر متوازی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You