حوا کی بیٹی انصاف کی منتظر.اوباش نے زندگی اجیران کر دی.

جلالپور شریف ڈسٹرکٹ جہلم پنجاب (رپورٹ راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب )حوا کی بیٹی انصاف کی منتظر.اوباش نے زندگی اجیران کر دی.ایس ایچ او جلالپور شریف کی ملزم کے ھاں آنیاں جانیاں.متاثرہ خاتون کی فریاد ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری تک جا پہنچی.ضلع جہلم کے تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ قلعہ نندنہ باغانوالہ کے پولیس ٹاؤٹ عبدالجبار نے گاؤں کی شریف فیملی کی خاتون کی زندگی جہنم بنا دی ھے.ملزم خاتون خانہ کا بار بار راستہ روکتا ھے.پستول اور رائفل 12 بور دکھا کر ہراساں کرتا ھے .کچھ دن قبل ملزم کی ایک ناقابل اشاعت تصویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی لیکن ملزم چونکہ ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کا ٹاؤٹ ھے اس لئیے ملزم کیخلاف 10 روز گذرنے کے باوجود کوئی بھی کاروائی ممکن نہ ھو سکی.متاثرہ خاتون حصول انصاف کی درخواست لیکر ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری تھانہ دینہ پہنچ گئی.ڈی پی او جہلم کی خاتون کو فوری اور مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دھانی



