جہلم
راجہ اظہر اقبال ایس ایچ او تھانہ صدر اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی،غیر قانونی

راجہ اظہر اقبال ایس ایچ او تھانہ صدر اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی،غیر قانونی طور پر گٹکا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
ایس ایچ او تھانہ صدر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گٹکا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،
کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،
ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



