انٹرنیشنلاہم خبریں

گیمبیا میں 200 تارکین وطن کو لیجانے والی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا

گیمبیا میں 200 تارکین وطن کو لیجانے والی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا۔

کشتی میں 200 کے قریب تارکین وطن سوار تھے جو یورپ جانے کی خواہش رکھتے تھے

گیمبیا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مغربی افریقا کے ملک گیمبیا کے ساحل پر 200 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کشتی بدھ کو رات گئے شمالی کنارے کے علاقے میں جینک گاؤں کے قریب الٹ گئی تھی، کشتی میں 200 کے قریب تارکین وطن سوار تھے جو یورپ جانے کی خواہش رکھتے تھے۔میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی کے ڈوبنن کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 96 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق کشتی ڈوبنے سے درجنوں فراد لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You