انٹرنیشنل

اٹھارہ سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کیخلاف ہے۔حافظ حمداللہ

اٹھارہ سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کیخلاف ہے۔حافظ حمداللہ

گھریلو تشدد کے خلاف جو قانون پاس ہوا وہ بھی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔رہنما جمیعت علمائے اسلام

ہنگو(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے رہنماحافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ہنگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے رہنماحافظ حمد اللہ نے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم سے 73 کا آئین دفن ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے، دینی مدارس اور سودی نظام کے خاتمے کے قانون پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے خلاف جو قانون پاس ہوا وہ بھی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے بڑی معاشی ناکامی اور کیا ہے، پاکستان بھی 80 ارب ڈالرکا مقروض ہے کیا اس کو بھی پرائیویٹ کروگے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You