راولاکوٹ۔سردار بہادر علی خان گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں بڑھتی ہوئی آبادی پر آگاہی سیمنار

راولاکوٹ۔سردار بہادر علی خان گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں بڑھتی ہوئی آبادی پر آگاہی سیمنار۔
یاد رہے کہ منعقدہ سیمینار میں طلبہ و طالبات سمیت اساتزہ نے بھرپور شرکت کی۔
کھڑک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق راولاکوٹ میں محکمہ بہبودِ آبادی کے تعاون سے بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے ایک اہم آگاہی سیمنار منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کی صدارت ڈیریکٹر جنرل بہبودِ آبادی نے کی، ڈی جی بہبودِ آبادی اور ماہرین نے طلبہ کو فیملی پلاننگ، وسائل اور ضروریات میں توازن برقرار رکھنے، اور ذمہ دارانہ فیصلہ سازی کے حوالے سے اہم نکات بھی بتائے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال خاندان کے لیے منصوبہ بندی ناگزیر ہے، اور نوجوان نسل کو اس بارے میں شعور دینا وقت کی ضرورت ہے۔سیمنار کے اختتام پر طلبہ نے محکمہ بہبود آبادی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے آگاہی پروگرام معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس آگاہی سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اے جے کے ڈاکٹر آفتاب حسین خان، پرنسپل ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مظفرآباد ڈاکٹر حمیرہ فیصل، ڈی ایچ او راولا کوٹ اور پرنسپل سردار بہادر علی خان گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولا کوٹ نے طلبہ کو لیکچر دیا، جس میں طلبہ نے سوالات بھی کیے۔



